نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کورونا وبا سے نمٹنے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:ڈاکٹر عثمان

97

لاہور 8 ستمبر ( اے پی پی ) رجسٹرار بچہ وارڈ سروسز ہسپتال ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کورونا وبا سے نمٹنے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔کورونا وبا سے نمٹنے کےلئے  بننے والے اس ادارے نے چاروں صوبوں کی مشاورت سے ایسے فیصلے کیے کہ جس سے پاکستان میں کورونا کی وبا کو روکنے میں مدد ملی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نئی چیز جب مارکیٹ میں آتی ہے تو اس کے خلاف بہت سارے  مفروضے بھی مارکیٹ میں آتے ہیں کورونا کے خلاف ویکسین واحد حل ہے جس کو ویکسین لگ گئی وہ کافی حد تک اس وائرس سے  محفوظ  ہو جاتا ہے اس لیے لوگوں کو مفروضوں کی بجائے ویکسین لگوانے پر توجہ دینی چاہیے۔