سی بی ڈی سے دو لاکھ پچاس ہزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی،‏ فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی سی بی ڈی لائیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

31

اسلام آباد۔9ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر  شہباز گل  نے کہا ہے کہ جو منصوبے ہم شروع کر رہے ہیں وہ پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرکاری اراضی پر شروع کئے جا رہے ہیں۔ ہم عوام کو ٹیکہ نہیں لگا رہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بغیر قرضے کے  شروع کیا جارہا ہے اور اس سے 1500 ارب روپے  منافع ہو گا اور 2 لاکھ50 ہزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی ۔ لاہور کے اندر آلودگی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ  فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ قائم کئے جائیں گے۔