لاہور،9 ستمبر(اے پی پی): ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کے مطابق دس سالہ شریف خاندان کے دور اقتدار میں ساڑھے سترہ ہزار ارب روپے کے آڈٹ پیراز ریکارڈ کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ جب آڈٹ پیرا آتا ہے تو اسے سیٹل کرنا حکومت کا فرض ہوتا ہے جبکہ ناکام لیگ اس میں بری طرح سے ناکام ہوئی اور یوں بڑی چوریاں اور ڈاکے چھپائے نہ چھپے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹس اور آڈٹ پیراز میں ان کی جو کرپشن ظاہر ہوگئی وہ حقیقت میں کم ہے اس کرپشن سے جو ابھی ظاہر نہیں ہو پائی فیاض الحسن چوہان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف نام نہاد خادم اعلی اور حقیقت میں مہا کرپٹ اور قاتل اعلی سانحہ ماڈل ٹاؤن ہیں اور سردار عثمان خان بزدار کرپشن فری پنجاب میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کا شمار اس وقت سینئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے اور وہ حکومت کے مضبوط حلیف ہیں۔