ملتان، 09 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر کورونا ایس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول فراہم کرنے والے 2 پٹرول پمپ سیل کر دئیے ہیں ۔حفاظتی تدابیر نہ کرنے پر 4 دکانیں اور گودام بھی سربمہر کردیے گئے ہیں۔
عدنان بدر نے چیکنگ کے دوران 35 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کئے ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے بھی ضلع بھر میں چیکنگ جاری ہے، سیکورٹی فورسز کے ساتھ انسپکشن میں درجنوں مارکیٹس کو چیک کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران15 لاکھ سے زائد جرمانے اور 38مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اے سی صدر عدنان بدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی اور کرونا ایس او پیز پر زیرو ٹالرنسں پالیسی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانے الاٹ کرکے کارکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔