خیرپور؛ صوبائی وزیر سندھ شبیر بجارانی کی کھلی کچہری ، شہریوں نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبارلگا دیئے

35

خیرپور،10ستمبر(اے پی پی ): صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل سندھ شبیر بجارانی نے خیرپور میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں شہریوں نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبارلگا دیئے،برطرف ملازمین نے احتجاج کیا۔

 گزشتہ ماہ قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء نے صوبائی وزیر کے سامنے کہا کہ پولیس نے ہمارے مخالفین سے 20 لاکھ روپے رشوت لیکرنوجوان کے قتل کیس کی فائل ہی غائب کردی ہے۔صوبائی وزیر کی ہدایت پر ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

اس موقع پر  صوبائی وزیر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، ڈپٹی کمشنر راجہ طارق چانڈیو، ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک اور دیگر اعلی آفسران بھی تھے۔