سکھر۔10ستمبر(اے پی پی):روڈ سیفٹی واک اور ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ حادثے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں ڈرائیورحضرات کو خصوصی بریفنگ دی گئی، موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی واک کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل سواروں کی کثیر تعداد کو سیفٹی اورہیلمٹ سے متعلق آگاہی دی گئی۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے موٹرسائیکل سواروں اور ٹرک ٹرالر کے ڈراو ¿ر حضرات میں روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے، سرسبز پاکستان کے سلسلے میں ڈرائیور حضرات اور موٹروے پولیس کے افسران نے پودے بھی لگائے۔