ملتان: جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال “تاجدار ختم نبوت کانفرنس” صلوۃسلام کا اہتمام

30

ملتان، 11 ستمبر ( اےپی پی): جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں عظیم الشان فقید المثال “تاجدار ختم نبوت کانفرنس” صلوۃسلام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری الازہری نے فرمائ جبکہ سرپرستی پیر عبدالخالق (بھرچنڈی شریف) نے کی. کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری جنرل جےیوپی (نورانی) پیر سید صفدر شاہ گیلانی, علامہ قاری محمد زوار بہادر, علامہ سید حامد سید کاظمی (سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور), پیر خالد سلطان (سجادہ نشین درباد سلطان باہو), لیاقت بلوچ (جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل), قاری محمد حنیف جالندھری، میاں آصف اخوانی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب، پیر کمال میاں سلطانی مخدوم سید ابو الحسن گیلانی (دربار موسی پاک شہید), پیر سید علی حسین شاہ (دربار چادر والی سرکار), علامہ فاروق خان سعیدی, مفتی محمد عثمان پسروری, علامہ محمد ایوب مغل نورانی (صوبائ صدر جےیوپی (نورانی) جنوبی پنجاب, علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری (سیکرٹری جنرل جےیوپی (نورانی) جنوبی پنجاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم یہ فریضہ تاحیات سرانجام دیتے رہیں گے. ہمارا مقصد مقام مصطفی صلوۃسلام کا تحفظ اور نظام مصطفی صلوۃسلام کا نفاذ ہے اور کہا ملک پاکستان میں کسی غیر مسلم کو مسلمان کرنے کے لیے شرائط طے کی جارہی ہیں ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے کہا کہ میں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ یورپی یونین کے حکم پر چلنا چھوڑ دو اور کہا کہ امریکہ کو سات ستمبر کو شکست ہوئی اور سات ستمبر کو ہی ختم نبوت کا بل پاس ہوا علامہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیر نے کہا کہ قادیانیوں کے سپورٹ کرنے والی عالمی طاقت شکست کھا چکی ملتان آرٹس کونسل میں عظیم الشان فقید المثال “تاجدار ختم نبوت کانفرنس” کے موقع پر لیاقت بلوچ (جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل نے کہا  قادیانی آئین پاکستان کے منکر اور باغی ہیں اور کہا  قادیانی امریکہ اور یورپ کی حمایت حاصل کر کے پاکستان سے ختم نبوت ص پر مسلسل حملہ کرتے ہیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قادیانی سن لیں پاکستان کا بچہ بچہ تحفظ ختم نبوت ص کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے اور کہا آج امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے یورپ ہمیں بانٹنا چاہتا ہے لیکن ہم اتحاد و اتفاق سے ان کی سوچ کو پاش پاش کریں گے۔