وہاڑی؛ریسکیو 1122 کے مختلف اسٹیشن پر فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا گیا،اگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام

18

وہاڑی،11ستمبر(اے پی پی):دنیا بھر کی طرح ریسکیو 1122 ضلع وہاڑی کے مختلف اسٹیشن پر فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا گیا، فرسٹ ایڈ کے دن منانے کا مقصد لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی اہمیت بتانا ہے، فرسٹ ایڈ کے حوالے سے وہاڑی میں واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ بورے والا اور ٹبہ سلطان پور ریسکیو اسٹیشن پر سیمنار  بھی منعقد کیے گئے۔

 سیمنار اور واک میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر صاحبزادہ عبدالحق،   اسٹیشن کوارڈینیٹر سجاد احمد، اسٹیشن کوارڈینیٹر بورے والا شبیر حسین شاہ اور آفیسرز اور ریسکیورز جوانوں، ریسکیو رضا کار اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

انچارج بورے والا ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار نے اپنے شہریوں کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے آگاہی دی اور کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا، انچارج ٹبہ سلطان پور محمد امتیاز نے  فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی دی۔