ملتان، 11 ستمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ پر صفائی آپریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری سے بس سٹینڈ پر کوڑے اور مٹی کے ڈھیروں کا صفایا کر دیا گیا ہے، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے صفائی آپریشن کی نگرانی کی، اے سی و نان اے سی بس اڈوں سمیت ویگن سٹینڈز کو صاف کرکے دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت عوامی مقامات کی صفائی کا ٹاسک دیا ہے ، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔