وہاڑی: پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

30

وہاڑی ,13 ستمبر (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کی ہدایت پر وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود سے 47ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کرلیا  وہاڑی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 28 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات فروشوں سے 3350گرام چرس,  686لیٹر شراب, 200لیٹر لاہن اور 2چالو بھٹیاں برآمد کیں حبکہ مختلف تھانہ جات میں 10 اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور7 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کر کے ملزمان سے 8پسٹل, 2بندوق اور 74گولیاں برآمد کیں ۔

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔