ملتان، 13 ستمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 2 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے ،بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن بھیک مانگتے ہوئے پاکر بوسن روڈ اور حسین آگاہی سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 10 سالہ اعظم ولد عتیق، 11 سالہ فہیم ولد جعفر شامل ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں سے گداگری کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔