شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی تزئین و آرائش کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے، سید شفقت رضا

60

ملتان،14 ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی تزئین و آرائش کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے۔اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔آفیسران کو شہر کی خوبصورتی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ جناح پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے لیئے ٹینڈر اخبار میں دے دیا گیا ہے۔چوک کمہارانوالہ،9 نمبر،ماڈل ٹاؤن،نادرن بائی پاس اور دیگر چوکوں کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔

اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر آفیسران کے ہمراہ چوکوں کے دورے اور بریفنگ کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر میں موجود چوکوں پر گرل اور مٹی کی بھرائی مکمل کر لی ہے، لینڈ سکیپنگ کے ذریعے اس کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے پارکوں کی تعمیر و ترقی میں بھی مصروف عمل ہے۔جناح پارک کو شہر کا مثالی پار ک بنانے جا رہے ہیں۔جاگنگ ٹریک کی تعمیر سے اس کی بحالی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔