بہاولنگر،14ستمبر ( اےپی پی): بہاول نگرڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو کہ بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور اپنی محنت کی کمائی سے ترسیلات زر بھجواتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی مسز امامہ اعجاز ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدحسین بھٹی اور محمد احمد لالیکا ضلعی کوآرڈینیٹر دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی 164شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 137 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔