سکھر،14ستمبر(اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ سکھر نے صوبائی وزیرسید اویس قادر شاہ کی ضمانت میں توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد شریک ملزم سید اویس قادر شاہ کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کا جائزہ لیا اور دلائل سنے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی۔اویس قادر شاہ قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔واضع رہے کہ سید خورشید احمد شاہ کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اویس قادر شاہ شریک ملزم ہیں۔