فوڈ اتھارٹی کی کارروائی رائیونڈ روڈ پرجعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑی گئی۔معروف برانڈز کی 4 ہزار لیٹر تیار کولا ڈرنکس، 15 ہزار لیٹر کا خام مال تلف اور 20 ہزار خالی بوتلیں، 3 فلنگ مشینیں ضبط

29

لاہور، 14 ستمبر ( اے پی پی ): ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی رائیونڈ روڈ پرجعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑی گئی۔کاروائی کے دوران معروف برانڈز کی 4 ہزار لیٹر تیار کولا ڈرنکس، 15 ہزار لیٹر کا خام مال  تلف اور 20 ہزار خالی بوتلیں، 3 فلنگ مشینیں ضبط کر لی گئی ۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جعلی بوتلیں ناقص کیمیکلز اور آلودہ پانی سے تیار کی گئی تھیں۔جعلی بوتلیں لاہور اور گردونواح میں سپلائی کی جانی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے خصوصی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔رواں سال اب تک 5 لاکھ لیٹر سے زائد جعلی بوتلیں پکڑی جا چکی ہیں۔ملاوٹ مافیا ناقص اشیاء خورونوش سپلائی کر کے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ صحت دشمن مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔محلے یا آس پاس مشکوک خوراک تیار کرنے والی فیکٹری کی ہمیں اطلاع دیں۔