سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی اپنی آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بناکر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے؛ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق

8

 

سیالکوٹ،15ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ بناکر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔  تاجروں  کے مسائل حل کرنے میں حکومت نے پہلے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اب بھی اپنا فرض پورا کرئے گی۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سیال مسعود اختر خواجہ   کی قیادت میں ملنے والے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہا کہ سیال انتظامیہ نے سیالکوٹ ائرپورٹ کو کامیاب بنانے  میں جو قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان سے وہ بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے وفد کی طرف سے ائرپورٹ کی سیکورٹی کے پیش نظراراضی کے حصول کے لیے سیکشن 4  جلد جاری کرنے کی درخواست کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا جواب دیتے ہوئے ائرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے اس حوالے سے اپنے موقف کی مزید وضاحت کا مشورہ دیا تاکہ کیس کو موثر انداز سے تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے اس معاملے کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

 چیئرمین سیال مسعود اختر خواجہ نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو سیالکوٹ ائرپورٹ کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرلی۔

وفد میں وائس چیئرمین سیال  چودھری محمد سرفراز بھٹی، صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت چودھری قیصر اقبال بریار، کنوینر لینڈ ایکوزیشن کمیٹی میاں نعیم جاوید،، چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد علی طور اور مشیر تعلقات عامہ سیال عبدالشکور مرزا شامل تھے۔