جنوبی پنجاب  سول سیکرٹریٹ بہالپورکی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری شروع

29

ملتان،16ستمبر(اے پی پی):جنوبی پنجاب  سول سیکرٹریٹ بہالپورکی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری شروع دی گئی ہے، منصوبے کا  ٹینڈر دو ہفتوں تک جاری کردیا جائے گا۔

سیکرٹری سروسزساوتھ پنجاب نوشین ملک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ بہالپور اور ملتان کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر ابوبکر،عبدالصبور، سیکشن آفیسرز مجاہد ظفر اور وجیہہ رسول خان کے علاوہ آئی ڈیپ، میپکو، محکمہ انہار اور زراعت کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب نوشین ملک نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ بہاولپور کی عمارت تین فلور پر مشتمل ہو گی۔ملتان اور بہاولپور دونوں سول سیکرٹریٹ  میں چیف منسٹر کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انکے آفس کے افسران کے لئے دونوں سیکرٹریٹ میں بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی، ایری گیشن،فنانس، پی اینڈ ڈی،بورڈ آف ریونیو، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کے محکموں کے دفاتر بہالپور سیکرٹریٹ میں قائم کئے جائیں گے۔

نوشین ملک نے ہدایت کی کہ آئی ڈیپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب آفس کو سول سیکرٹریٹ کے منصوبے  بارے ہر ماہ رپورٹ پیش کرے،سول سیکرٹریٹ ملتان کے منصوبے میں حائل کھالہ جات کو متبادل ایریا میں منتقل  کیا جائے۔اور میپکو بلڈنگ کی تعمیر میں حائل بجلی کے پولز فوری طور پر شفٹ کرے۔