ملتان،16 ستمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو گھر سے بھاگے گمشدہ 13 سالہ بچے کے لواحقین کی تلاش،بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 3 ماہ قبل گھر سے بھاگا گمشدہ پاکر وہاڑی چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا تھا ۔بچہ اپنا نام اللہ دتہ ولد کے کے سومرو بتاتا ہےبچہ اپنا گھر نزد سبزی منڈی ضلع دادو سندھ بتاتا ہے۔
شعبہ فیملی ٹریسنگ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بھرپور کاوش کے باوجود تاحال بچے کے لواحقین بارے معلوم نہیں ہو سکا ہے،بچے کے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔