سکھر؛میڈیکل یونیورسٹی کا عملے ڈہوٹی کررہا ہے تو اسے الاونس سے کیوں محروم کررکھا گیا ہے جواب دیں،سندھ ہائی کورٹ عدالت کے آئینی پٹیشن کی سماعت پر ریمارکس

29

سکھر،16ستمبر(اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے شہید بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے کورونا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ صحت کے حکام سے یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور عملے کو کورونا الاؤنس نہ دینے کی وجہ پوچھی تو وہ کوئی جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب یونیورسٹی کے ڈاکٹرز بھی کورونا کی صورتحال میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تو کیوں انہیں اس الاؤنس سے محروم رکھا جارہاہے، انہیں محروم رکھنا تو زیادتی ہے عدالت نے اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری صحت سندھ سے جواب طلب کرلیا اور انتباہ دی کہ اگر انہوں نے بھی آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کرایا تو پھر چیف سیکریٹری سندھ کو عدالت میں طلب کرلیا جائے گا عدالت عالیہ نے اس حکم کے بعد پٹیشن کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔