پاک تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے؛مشیر تجارت عبدالرزاق دائود

63

دوشنبے،16ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پہلے پاک۔تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس میں 15 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ اس اجلاس میں پاکستان سے 70 جبکہ تاجکستان سے 170 کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

  جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی ملاقات رہی ، پہلی بار دونوں اطراف کے تاجر ایک دوسرے سے ملے، یہ ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس سے بھی بات کرتے ہیں وہ علاقائی روابط کی بات کرتا ہے، تاجکستان کے ساتھ پی ٹی اے، ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ ،کسٹم کے طریقہ کار کو منظم کرنے سمیت بینکنگ کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق علاقائی روابط اور علاقائی تجارت ہماری  پالیسی تھی۔