چنیوٹ،16ستمبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ٹی ایم اے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او بلال ظفر،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین،ڈی ایس پی صاحبان،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،صحافیوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آر پی او نے لوگوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے ہدایت کی کہ دادرسی یقینی بناکرمقررہ وقت کے اندر فالواپ رپورٹ پیش کی جائے۔آر پی او نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔کسی مظلوم کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی کیساتھ ناانصافی ہورہی ہو تو میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔بعد ازاں آر پی او نے تھانہ چناب نگر،تھانہ کانڈیوال کا وزٹ کیا۔آر پی او نے تھانہ جات کی عمارت،حوالات،ریکارڈ روم،کمروں کا جائزہ لیا۔آر پی او نے تھانہ جات کے رجسٹر ہائے چیک کیے متعلقہ افسران کو ریکارڈ پولیس رولز کیمطابق اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیافرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں،پول کام کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔آر پی او نے پینڈنگ درخواستیں جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔