کوئٹہ ،16ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان بیت المال ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیت المال پناہ گاہ کی موبائل ایپ کا افتتاح بھی کیا۔ اس ایپ میں ملک بھر میں بیت المال کی پناہ گاہوں اور لنگر خانوں سے متعلق عوام کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس بھی موجود تھے، ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس نے گورنر بلوچستان کو ادارے کی کارکردگی، مستقبل کا لائحہ عمل اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے پروگرام “کوئی بھوکا نہ سوئے” کو تمام صوبوں تک وسعت دینے سے بھی آگاہ کیا۔