ملتان، 16 ستمبر(اے پی پی ): کمشنر کا اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نے کہا کہ ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کہا ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔
کمشنر نے ملتان پبلک سکول میں فعال کالج کیمپس کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ادارے کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمی کے حوالے سے مثالی بنائیں گےایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ہمراہ تھے پرنسل ملتان پبلک سکول عظمی خان نے کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔