کوئٹہ، 16 ستمبر (اے پی پی ): چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں آج یہاں اپنے پارٹی اور دوستوں سے ملنے کے لئے آیا ہوں، یہ ہماری پارٹی ہیں اور ہم سب سینئیر اکٹھے ہیں آج مشاورت کریں گے اور مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں گے ۔ آپسی اختلافات کر کے آگے بڑھنے سے بلوچستان کو فائدہ ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے دورے کو موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں ناراض دوستوں سے ملوں گا پھر بات چیت کو آگئے بڑھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ ہماری پارٹی ہے اور ہم سب سینئیر اکٹھے ہیں آج مشاورت کریں گے ، مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں گے اور انشاءاللہ بہتر ہوگا اور بلوچستان کے لئے بھی بہتر ہی ہوگا اور آج جتنے بھی دوست ناراض ہیں ، ہم سب کو منا لیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ میری پارٹی ہے مجھے کسی نے بلایا نہیں ہے میں خود ہی آیا ہو اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی پارٹی کو اکٹھا لے کہ چلیں۔