وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کی چیکنگ کے لیےسیالکوٹ کا اچانک دورہ

27

سیالکوٹ،16ستمبر  (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ  کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر  ایکشن لیتے ہوئے 15  افسرا ن کو عہدوں سے ہٹا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمبڑیال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال کو معطل کر دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف آفیسر تحصیل کونسل سیالکوٹ ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ ،ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن  پسرور اور چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن ڈسکہ سمیت سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ کو بھی معطل کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) سمبڑیال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وہاں مریضوں سے بات کی اور علاج کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماڈل تھانہ سمبڑیال کا دورہ کیا اور ماڈل تھانے کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانے کے لاک اپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں قیدیوں سے بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمبڑیال ماڈل تھانے میں قیدیوں کو لاک اپ میں درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زیر تعمیر ماڈل تھانے کی عمارت کو فوری طور پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لینڈ ریکارڈ سنٹر سمبڑیال کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور زائرین کی شکایات کو سنا۔انہوں نےمتعلقہ  افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفتروں میں آنے والے شکایت کنندگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور ڈی سی کمپلیکس کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ  میں لوگو ں کے مسائل سنے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار لوگوں پاس گئے اور فرداً فرداً ان کے مسائل پوچھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سیالکوٹ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو  شہر میں جاری ترقیاتی کامو ں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب براءے ٹریڈ اینڈ انوسمٹ  احسن سلیم بریار،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محد اخلاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔