رینالہ خورد؛8مسلح ڈاکوؤں نے گھر سے5لاکھ روپے،طلائی زیورات،موبائل فونز لوٹ لیےاور مزاحمت پر فائرنگ کرکے گھر کے مالک کوزخمی کردیا  

14

رینالہ خورد20،ستمبر(اےپی پی): تھانہ ستگھرہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں جبوکہ میں صبع سویرے ڈکیتی کی واردات آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیااور فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گھر کے مالک عبد الوھاب کو زخمی کردیا اہل خانہ کے شوراور واویلا پر اہل محلہ آگئے جس پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے، اطلاع ملتے ہی تھانہ ستگھرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تحقیقات شروع کردی ہیں۔