ملتان،20 ستمبر(اے پی پی):شہر اولیاء میں فاصلے سمیٹنے کیلئے بچھایا جارہا ہے سڑکوں کا جال کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا شاہراہوں کے زیر تعمیر منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ہنگامی دورہ، شہر بھر کی سڑکوں کی حالت زار کا معائنہ کیا اور انہوں نے زیر تعمیر متی تل دو راہیہ سڑک کا معائنہ بھی کیا۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سڑک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کہا متی تل روڈ کی تعمیر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی،متی تل روڈ کی جلد تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ متی تل دو راہیہ سڑک 95 کروڑ 11 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے کھاد فیکٹری تا وومن یونیورسٹی تک روڈ کا 4.80کلو میٹر حصہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کمشنر کا شیر شاہ بائی پاس N70 تا M4 موٹروے زیر تعمیر دو راہیہ سڑک کا دورہ بھی کی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 6 کلومیٹر سڑک پر 58 کروڑ 99 لاکھ روپے لاگت آئےگی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ایکسئین ہائی ویز ہمایوں بھی ہمراہ تھے۔