وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کا الیکٹرک بن قاسم پاور سٹیشن تھری کا دورہ

10

کراچی، 20ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے پیر کے روز کے الیکٹرک بن قاسم پاور سٹیشن تھری کا دورہ کیا اور جاری کام کی رفتارپراطمینان کا اظہار کیا ۔ 650ملین ڈالرز کے میگا پراجیکٹ سے کراچی پاور سپلائی میں کم و بیش گیگا واٹ بجلی شامل ہوگی ۔ اس دورہ کے موقع پر چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی ، ریئر ایڈ مرل (ر) سید حسن ناصر شاہ اور بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ممبران بھی موجود تھے ۔

 وفاقی وزیر و کراچی الیکٹر ک کی سینئر انتظامیہ نے پورٹ قاسم ایریا میں انڈسٹریز کو سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں اس علاقہ میں انڈسٹری کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ کے الیکٹر ک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چند سالوں کے دوران بجلی کی ڈیمانڈ میں 7سو میگا واٹ تک اضافہ ہوجائے گا ۔ علی زیدی نے کراچی الیکٹرک کی جانب سے شہر کو بجلی کی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے وقت پر کی گئی کوششوں کو سراہا ۔