لاہور، 21 ستمبر (اے پی پی ): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت ہائبرڈ سولر پاور پرجیکٹ سمندری جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ سمندری ہائبرڈ سولر پاجیکٹ کا باقی ماندہ کام ایک ماہ میں مکمل کرکے افتتاح کر دیا جائے گا وہاڑی بائیو سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کرنے پر محکمہ توانائی کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پنجاب سولر صوبہ کی جانب ایک اور قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیو سولر پاور پراجیکٹ سے 300کلوواٹ سولر اور 50کلوواٹ بائیو گیس سے بجلی پیدا ہوگی،120 ملین روپے سے سولر اور بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کی گئی ہے،100 کیوبک میٹر بائیو گیس ڈائجسٹرز 14 تعمیر کی گئی ہے، 100 گھروں کو گھریلو مقاصد کے لیے پائپ لائنوں کے ذریعے بائیو گیس فراہم کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بائیو سولر پاور پلانٹ سے بجلی 300 گھروں کے لیے کافی ہوگی 40گھروں کو گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،دو سال کے بعد بائیو سولر پاور پلانٹ متعلقہ مقامی کمیونٹی کے حوالے کر دیا جائے گا بجلی کی پیداوار کے دوران ماحول پر کسی قسم کے نقصان دہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔موجودہ حکومت کی طر ف سے اہلیان گاؤں کیلئے ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، مختلف پراجیکٹس کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں۔مقامی سطح پر پراجیکٹس کی تعمیر سے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوتاہے۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملکنے کہا کہ ضلع وہاڑی میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں، عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت زیلی اداروں کے سربراہان کی شرکت کی۔