پولیو کے دو قطرے معصوم بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں،قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر

11

 

ملتان،22 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں پولیو مہم کامیاب کرنے کیلئے فرنٹ لائن پر موجود، ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں اور سکولز میں جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گھر گھر جاکر والدین کو پولیو مہم کی افادیت سے بھی آگاہ کیا اور کہا پولیو کے دو قطرے معصوم بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں اور کہا قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی اور کہا عوامی مقامات اور جنرل بس سٹینڈز پر پولیو کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

عامر کریم خاں نے پولیو ٹیموں سے مہم سے متعلق بریفننگ بھی لی۔