کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےطبی امداد کی فراہمی

19

اسلام آباد،24ستمبر  (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد اور آلات  پاکستان کو فراہم کئے ہیں  ۔اس ضمن میں آکسیجن تیار کرنے والے18  پلانٹس اور  بیڈ سائیڈ 360 آکسیجن کنسینٹر  پاکستان کی وزارت قومی  صحت کو فراہم کیے  گئے ہیں۔ یہ طبی امداد   کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے مختلف صوبوں میں وزارت صحت کے لیے مدد گار ہوگی۔

جمعہ کو سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقد تقریب کے دوران سعودی سفیر  نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد عثمانی کے ہمراہ طبی سامان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا۔