پی ٹی ڈی سی کا کوئی ہوٹل موٹل گزشتہ دو سال میں فروخت نہیں کیا گیا،ڈاکٹر بابر اعوان

18

اسلام آباد۔27ستمبر  (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کا کوئی ہوٹل موٹل گزشتہ دو سال میں فروخت نہیں کیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 2020ء اور 2021ء میں پی ٹی ڈی سی کا کوئی ہوٹل یا موٹل فروخت نہیں کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو احسان الرحمان مزاری نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی۔ پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان نے گنتی کا حکم دیا۔ گنتی کرنے پر ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔