سکھر۔30ستمبر(اے پی پی )میونسپل کمشنرمحمد علی شیخ نے شہرمیں گٹروں کا پانی روڈوں پر نکلنے کا نوٹس لے لیا، شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔نیوپنڈ امان اللہ چوک پر پانی کھڑا رہنے کی شکایت پر سٹاف پر برہمی کا اظہار،یوسی 19 میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے انجینئرز اکرم عباسی، ہادی بخش بلو، وہیکل انچارج شہزور کھوسو، سینیٹری انسپکٹر عبدالجبار شیخ و دیگرسٹاف کے ہمراہ یوسی 19 نیوپنڈ کے علاقے کا دورہ کیا، مکینوں کی جانب سے محمدی مسجد کے قریب پانی جمع رہنے کی شکایت پر خود سائٹ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نکاسی آب کا مسئلہ حل کروایا۔
اس موقع پر مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز محکمہ پبلک ہیلتھ کے حوالے ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، میں محکمے سے رابطہ کرکے مسئلے کو جلد از جلد حل کریا جائے گا۔ہم شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، انہوں نے یوسی 19 میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناءمیونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے ملٹری روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا ،غیر فعال پمپنگ اسٹیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسٹارٹ کروایا۔ انہوں نے شہرکے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا۔