بہاولنگر؛ حادثات سے بچاو کےلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راوٴ شرافت علی نے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا

22

 

بہاولنگر، 30 ستمبر ( اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب  ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راوٴ شرافت علی  نے روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔

 ریسکیو1122 نے ہارون آباد میں ٹرالیوں اور ریڑھیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے اور عوام میں روڑ سیفٹی سے آگاہی کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے آگاہی دی۔

اس موقع پر ڈسڑکٹ آفیسر ایمرجنسی راو شرافت علی نے کہا کہ روڑ سیفٹی آگاہی کا مقصد ضلع بہاول نگر میں روڑ ٹریفک حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہے اور ایک محفوظ معاشرہ قائم کرنا ہے۔