اوکاڑہ؛ڈی پی او فیصل گلزار نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

44

اوکاڑہ،30ستمبر(اے پی پی ):ضلع اوکاڑہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام دن چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس پر سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور متعلقہ احکام کو ہدایت دیتے رہے کہ جلوس کے اختتام تک انتہائی الرٹ رہیں اور ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت لاپراوہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔چہلم کے جلوس پر تعینات عملہ کی پوری جاں فشانی اور پیشہ ورانہ فرائض کی پاسداری پر ڈی پی او نے اظہار اطمینان کیا۔