عارف والا: ضلع ٹانک کے مقام پر دوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کا نماز جنازہ ادا ، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

37

عارف والا ،30 ستمبر ( اےپی پی):عارفوالا کے نواحی گائوں 19/ای بی فوجیانوالہ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن سکندر سہیل کی نمازجنازہ آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم ۔ ڈی پی او فیصل مختار۔ اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اظہر طارق وٹو سمیت فوج کے اعلیٰ افسران اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو پورے فوجی اعزا کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کیپٹن سکندد سہیل کے فرجات بلندی کیلیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔