اسلام آباد،30ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومتی سرمایہ کار دوست پالیسی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ، قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے جاپان کے سفیر کو پاکستان میں تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور جاپان کے سفیر کی خدمات کو سراہا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو ذاتی دلچسپی لے کر تکمیل تک پہنچایا ، حکومتی سرمایہ کار دوست پالیسی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو قابل تجدید توانائی کےمنصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔