میرپورخاص، یکم اکتوبر ( اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم و فوکل پرسن رین ایمرجنسی میرپورخاص ڈویژن سید سردار شاہ نے کمشنر آفس میرپورخاص پہنچ کر بارش گلاب طوفان کے اثرات سے قبل کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر سید اعجاز شاہ نے ڈپٹی کمشنر سلامت مین اور دیگر مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا اور بارش طوفان سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ ، رکن سندھ اسمبلی حاجی نور احمد اور دیگر پارٹی رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔