لاہور،یکم اکتوبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہدنے وزیرصحت کو پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے داخلوں اور علاج معالجہ کے اعدادوشمارکی تفصیلات پیش کیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے، پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن صوبہ بھرکی لیبزمیں ڈینگی بخارکے ٹیسٹوں کے مقررنرخوں کویقینی بنارہاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے ادویات وافرمقدارمیں دستیاب ہیں، پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے بستروں سمیت طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ حکومت ڈینگی کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی، ایکسپوسنٹرلاہورمیں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے بسترمختص کرنے بارے اقدامات کاجائزہ لیاگیاہے۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کاروزانہ جائزہ لیاجارہاہے۔
اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمد جاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز،کنسلٹنٹ پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرافتخار،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان ودیگرافسران نے شرکت کی۔