ملتان 04 اکتوبر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی وحدت کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کے ساتھ سرگرم عمل ہوگئی ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی وحدت کالونی آمد،صفائی آپریشن کا جائزہ بھی لیامنیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شہر کے مرکزی علاقے کی صفائی کا مقصد شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے۔
مرحلہ وار رہائشی علاقوں میں ترجیح بنیادوں پر کومبنگ آپریشن کیا جارہا ہےعامر کریم خاں نے کہا کہ شاہراہوں اور مرکزی مقامات پر صفائی کرکے ملبہ جات اٹھائیں گے۔
منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کہا کہ دعوؤں کے بجائے عملی طور پر صفائی صورتحال بہتر کررہے ہیں وحدت کالونی کو کلئیر کرکے مستقل بنیادوں پر صفائی میکنزم ترتیب دینگے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ دو روز میں مرکزی علاقے سے 70 ٹرالیاں کوڑے کی اٹھائی گئیں ہیں۔