پاراچنار؛ساگو کلے فریقین کے درمیان ناچاقی جرگے کے ذریعے حل ،ضلع کرم میں مزید 48پٹورایان اورگردور تعینات ہو نگے

19

پاراچنار،07اکتوبر(اے پی پی):ضلع لوئر کرم ساگو کلے میں آٹھ افراد کے قتل کے واقعے کے بعد مشران کی انتہاک کوششوں اور دن رات محنت رنگ لائی اور اس سنگین مسئلہ میں فریقین کا راضی نامہ ہوچکا ہے ۔اراضی کے کاغذات مال کے ریکارڈ کے ذریعے تقسیم کار کے لیے ضلع کرم میں مزید 48پٹورایان اورگردور تعینات ہو نگے۔

گورنر کاٹیج پاراچنار میں  منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر،ایم پی اے سید اقبال میاں،قومی مشران جرگہ ولی سید میاں،عابد حسین ،ر کیپٹن علی اکبر،ر ڈی آئی جی پولیس سید ارشاد حسین،ملک وقار بنگش ،ابرار جان طوری اور جلال حسین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کے تنازعے پر ساگو کلے فریقین کے درمیان ناچاقی پیدا ہوئی اور نوبت خون خرابے تک جا پہنچی اور فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے اور تیرہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران لوئر اور اپر کرم کے قومی مشران اور پولیس موقع پر پہنچ کر جن میں میاں خاندان کے ولی سید میاں کے مخلصانہ کوشش اور مثبت کردار کے سبب فریقین مزید خون خرابے سے بچ گئے۔

 جرگے نے فریقین کے درمیان جان بحق افراد کو رسم رواج کے تحت 49جریب رقبہ بطور خون بہا دیا اور جرگے کے فیصلے کے خلاف ورزی کی صورت میں ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کیا جائے گا۔

 ڈی سی کرم نے جرگے کے ممبران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔