جیکب آباد،07اکتوبر(اے پی پی):امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک،کمانڈر شہباز ائیربیس، شہبازائیر فورس اور شہباز رینجر کی سربراہی میں مشترقہ فلیگ مارچ کیا گیا،فلیگ مارچ میں سب ڈویژن سٹی اور سب ڈویزن صدر کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سی آئی اے، تمام ایس ایچ اوز، اور سی آئی اے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز شہباز ایئربیس مین گیٹ سے ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں قائداعظم روڈ، فیضان مدینہ روڈ اسپیشل فورس روڈ،نور واہ،ٹھل روڈ،شکارپور روڈ سمیت شہباز ایئربیس کے ارد گرد والے علاقوں سے ہوتا ہوا شہباز ایئربیس مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوا،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی کیا گیا۔
ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے میڈیا کو فلیگ مارچ کے متعلق بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع جیکب آباد کی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔