اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہاں ایوان صدر میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا معاشی اور معاشرتی استحکام ضروری ہے۔ صدر نے کہا کہ جب تک معاشرے میں عورتوں کو ان کا حق نہیں دینگے وہ معاشرے میں مستحکم نہیں ہو سکتیں، عورت کو محفوظ کرنے کا کام معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی صحت اور تعلیم سب سے اہم ہے، ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں عورت محفوظ ہو، تعلیم، معاشی اور معاشرتی استحکام خواتین کیلئے ضروری ہے۔
تقریب کے آغاز پر ایوان صدر کو گلابی رنگ سے روشن کیا گیا۔