مری،08اکتوبر (اے پی پی ):ڈی جی ریسکیو پنجاب کی ہدایت پہ ریسکیو 1122 مری کے زیر اہتمام آج قدرتی آفات سے بچاؤ و آگہی کا قومی دن منایا گیا۔ تحصیل مری میں قائم مختلف ریسکیو سٹیشنز پر سیمینار،دعائیہ تقریبات سمیت مال روڈ جی پی چوک پر واک کا اہتمام کیا گیا ،جس کی قیادت انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے کی جبکہ واک میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام،سول ڈیفنس کے اہکاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے برپور حصہ لیا۔