ہری پور، 09 اکتوبر (اے پی پی ): دوہرے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے 4 گھنٹوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد نے تھانہ سرائے صالح کی حدود میں 2 جوانوں کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سرائے صالح پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈھاکہ رکھ گاڑ داخلی سرائے صالح میں 2 نامعلوم نوجوانوں کی قتل شدہ نعشیں پڑی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی ہمراہ تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے موقع پر پہنچ کر نعش کو اٹھا کر بغرض پوسٹمارٹم کے لئے ٹرامہ سنٹر منتقل کیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد نے ٹرامہ سنٹر اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ مقتولین کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کی گرفتاریوں کے پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئی، ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے ہمراہ تفتیشی سٹاف ودیگر نفری پولیس کے اپنے ذرائعے سے معلومات اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں کرتے ہوئے 4 گھنٹوں کے اندر مقدمہ میں ملوث ملزمان نیاز خان ولد محمد ریاض سکنہ ریحانہ اور حمزہ ولد ہمایون سکنہ علی خان کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول اور استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے، مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔