چنیوٹ ؛ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ ایند وائلنس سیل سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

17

چنیوٹ،09 اکتوبر  (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  بلال ظفر کی ہدایت پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے  چنیوٹ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ ایند وائلنس سیل سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پولیس افسران نے معصومین کالج چنیوٹ کی سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل سے متعلق پروجیکٹر سکرین کے ذریعے آگاہی دی۔سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ سے روشناس کروایا گیا،ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی گئی۔

سٹوڈنٹس کو بریفنگ دی گئی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خواتین کس طرح ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک کے ذریعے پولیس سمیت مختلف اداروں سے کس طرح مدد حاصل کرسکتی ہیں۔سٹوڈنٹس کو خواتین کے تحفظ،ہراسمنٹ،بدسلوکی کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے مختلف اداروں،فورمز،ایمرجنسی نمبروں کے بارے میں تفصیلا آگاہی دی گئی۔

خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے قائم اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سے متعلق تفصیلاً آگاہی دی گئی۔کالج انتظامیہ نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر چنیوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔