ملتان؛ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد، ہر گلی کوچہ میں ذکر مصطفی ﷺ جاری

26

ملتان، 10 اکتوبر (اے پی پی ): نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد، ہر گلی کوچہ میں ذکر مصطفی ﷺ جاری ہے۔کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ عشرہ رحمت العالمینﷺ بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، نبیﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

 ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی عشرہ رحمت العالمین ﷺکے دیدنی انتظامات کئے گئے ہیں ۔وہاڑی چوک تا انڈر پاس، کمہارانوالہ فلائی اوور تا خانیوال روڈ پر شان مصطفیٰﷺبورڈ نصب کیے گئے ہیں  جبکہ گلگشت ایونیو برقی سکرینوں پر نبی پاک ﷺ کی شان خوبصورت انداز سے بیان کی جا رہی ہے ۔

 پناہگاہ میں روزانہ سیرت النبی ﷺمحفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں  بڑی تعداد میں افراد شریک ہورہے ہیں جبکہ  مسافر بسوں میں نعت، قصیدہ بردہ شریف، نبی ﷺ کی شان بیان کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ  جنرل بس سٹینڈ پر مدح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے پرنور ماحول بن گیا ہے۔