ملتان،11اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا کی کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے اور کہا حضور اکرمؐ کی آمد سے جہالت اور گمراہی کے اندھیرے چھٹ گئے۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں شان رحمتہ اللعالمینؐ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گورنمنٹ فاطمہ جناح وومن کالج میں مقابلہ حسن قرآت، نعت و تقاریر کے مقابلے کی تقریب کی صدارت کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا ہفتہ شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں حقیر نذرانہ ہیں اور کہا کہ ہر امتی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لاکر حقوق العباد کا خیال کرے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب نے شان رحمتہ اللعالمینؐ تقریبات کے انعقاد کی منفرد روایت قائم کی ہے۔