صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضعلی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-01 میں محفل میلاد کا انعقاد

25

 

ایبٹ آباد، 11اکتوبر(اے پی پی):صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضعلی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-01 میں محفل میلاد کا انعقاد  کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

محفل میلاد میں طلبہ نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے نعتیں پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ طلبہ نعت کے مقابلوں  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں حمد و نعتؐ کے ذریعے درود و سلام کی روایت کو نسل در نسل برقرار رکھاجائے۔