لاہور 11 اکتوبر (اے پی پی)کووڈ پھیلاو روکنے کیلئے حکومت وقت کی پالیسیز کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف لاہور میں کووڈ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کووڈ ویکسین کرونا کیخلاف سب سے بڑا علاج کی صورت کا بچاؤ ہے ہماری کاوش ہے کہ جلد از جلد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگا دی جائے حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنے فرائض نبھانے ہیں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ آگاہی و ترغیب مہم کیلئے 26 یونیورسٹیز سے ایم او یوز کر چکے ہیں میں آج کہتا ہوں کہ آئیں عہد کریں کووڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کر کے کرونا وائرس سے نجات پائیں گےکووڈ وائرس پھیلاؤکرفیو سے نہیں بلکہ انتہائی احتیاط سے روکا جاسکتا ہےتحقیق کے مطابق ماسک ویکسینیٹڈ اور نان ویکسینیٹڈ ہر فرد نے پہننا ہےماسک پہننا ہماری عادات میں شامل نہیں لیکن اب اس کو معمول بنانا ہےآج تمام یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات اس مہم میں عملی شرکت سے ہر گھر پر دستک دے رہے ہیں ایک نہیں ہر یونیورسٹی نے کووڈ ویکسین آگاہی کے قومی مقصد کو اپنا لیا ہے۔